شلپا رائو کا نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر منفرد خراجِ عقیدت

pic 89405 1545494720.jpg 8

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ کو یاد کرنے پر بھارتی گلوکارہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں

pic 89405 1545494720.jpg

بھارتی گلوکارہ شلپا رائو نے ملکہ ترنم نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔شلپا را نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مرحوم پاکستانی گلوکارہ کا مشہور گانا نیتِ شوق گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ21 ستمبر کو نور جہاں کی سالگرہ تھی، 2026 ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کا سال ہے اور میں اس موقع پر انہیں اپنی بھرپور محبت بھیج رہی ہوں۔

بھارتی گلوکارہ کی جانب سے نور جہاں کو پیش کیے گئے اس خراجِ عقیدت نے دونوں ممالک کے موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ کو یاد کرنے پر بھارتی گلوکارہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔ملکہ ترنم نور جہاں کا شمار برصغیر کی عظیم ترین گلوکاراں میں ہوتا ہے اور انتقال کے کئی برس بعد آج بھی ان کی آواز اور موسیقی کا اثر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں