میرا کی کینسرمیں مبتلا بہن سے ملنے کی خواہش، برطانوی حکومت سے ویزے کی اپیل

pic 33392 1643654828.jpg 7
pic 33392 1643654828.jpg

 سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مجھے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ میں لندن جا کر اپنی بہن شائستہ عباس سے ملاقات کر سکوں، جو کینسر کی آخری اسٹیج پر ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے متعدد پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے لیے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ایک ویڈیو میں میرا نے برطانوی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان و لندن میں موجود حکومتی عہدیداروں سے براہِ راست اپیل بھی کی ہے کہ میرے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجھے سفر کی اجازت دیں۔انہوں نے بتایا کہ میری بہن کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔میرا نے بتایا ہے کہ میری والدہ شفقت زہرا بخاری اور چھوٹا بھائی سعید حسین عباس بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔انہوں نے برطانوی حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے معاملے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے سہولت فراہم کر کے لندن کے سفر کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں