عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں. شیرافضل مروت

pic ed05c 1769156275.jpg 55

لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی اتنا لانگ ہوگیا، وزیراعلیٰ اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، گورنر راج کا حامی نہیں ہوں، یہ سیاسی شہید ہوجائیں گے، خیبرپختونخوا کے وزرا کو اٹھانے سے پہلے بہت غصہ پایا جارہا ہے. رکن قومی اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

pic ed05c 1769156275.jpg

ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بیک فٹ پر اور حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے ، پس پردہ مذاکرات تو تحریک انصاف کے ساتھ تین سالوں سے چل رہے ہیں، حکومت تحریک انصاف کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، حکومتی وزرا کے بیانات کھلا چیلنج ہیں. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی اتنا لانگ ہوگیا، وزیراعلیٰ اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بیک فٹ پر اور حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے، تحریک انصاف کا واحد قلعہ خیبرپختونخوا ہے، مقتدرہ اور حکومت تحریک انصاف کو قلعہ سے محروم کرنے کا سوچ رہے ہیں.

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں گورنر راج کا حامی نہیں ہوں، یہ سیاسی شہید ہوجائیں گے، خیبرپختونخوا کے وزرا کو اٹھانے سے پہلے بہت غصہ پایا جارہا ہے، گورنر راج لگنے سے مزید نفرتوں میں اضافہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحیح ہدایات پارٹی تک نہیں پہنچائی جارہیں، جب تک مرکزی لیڈرشپ کی سابق وزیراعظمسے ملاقات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر عمران خان کی چوائس ہیں، پارٹی میں ان کی چوائس کو پذیرائی نہیں ملتی، میرا خیال ہے مارچ سے پہلے ان کا اپنا مارچ شروع ہوچکا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ امکان ہے حکومتی تبدیلی کا کوئی طریقہ نکل آئے گا، عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت نے جتنے کنٹینرز لگائے، یہ کوئی نارمل رویہ نہیں تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں