تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوار کی صبح کھول دی جائیں گی

pic 1bc6a 1790444200.jpg 3

شہری صبح 6 بجے کے بعد ان شاہراہوں پر معمول کے مطابق سفر کرسکیں گے.ترجمان موٹروے پولیس

pic 1bc6a 1790444200.jpg

 تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوارکی صبح کھول دی جائیں گی موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج صبح 6 بجے سے تمام موٹرویز ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی. ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم 14 اور ای 35 سمیت تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا جائے گا ترجمان کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے، ایم 14 اسلام آباد-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور ای 35 ہزارہ موٹروے سمیت تمام موٹرویز پر ٹریفک بحال کردی جائے گی شہری آج صبح 6 بجے کے بعد ان شاہراہوں پر معمول کے مطابق سفر کرسکیں گے۔

ایم ون، ایم 14، ای 35 اور دیگر اہم شاہراہوں کی بندش کا پس منظر 27 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق سیکیورٹی انتظامات تھا. اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 ستمبر کو ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے بعض حصوں سمیت متعدد اہم راستوں کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا حکام کی جانب سے اس اقدام کی وجہ امن و امان کی صورتحال بیان کی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں