دانش تیمور کے سنجیدہ منظر پر ناظرین ہنس پڑے، سوشل میڈیا پربحث

pic 77476 1790344159.jpg 6
pic 77476 1790344159.jpg

 معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک جذباتی منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے۔ والد کی موت کی خبر سن کر شاہ داؤد شدید صدمے اور غم کی کیفیت میں دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اس منظر پر ناظرین کی رائے مختلف نظر آئی اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ڈرامے کے کلپ پر بعض صارفین نے کہا کہ جذباتی منظر میں اداکاری انہیں فطری محسوس نہیں ہوئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں، تاہم جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری انہیں زیادہ متاثر نہیں کرتی۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ منظر سنجیدہ ہونے کے باوجود اسے دیکھ کر انہیں ہنسی آگئی۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ والد کی موت جیسے حساس منظر کو زیادہ سادہ انداز میں پیش کیا جاتا تو شاید اس کا اثر زیادہ ہوتا۔دوسری جانب ڈرامے میں دانش تیمور کے چہرے کی ظاہری کیفیت بھی سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔ کچھ صارفین نے محسوس کیا کہ ڈرامے میں ان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ کھچا ہوا اور سخت دکھائی دے رہا ہے۔

اسی بنیاد پر بعض صارفین نے قیاس کیا کہ شاید انہوں نے حالیہ دنوں میں بوٹوکس یا کوئی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا ہو۔ تاہم بوٹوکس ٹریٹمنٹ سے متعلق ایسی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے یہ بات صرف سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائی تک محدود ہے۔دانش تیمور کی اداکاری پر ہونے والی اس بحث کے بعد ڈرامے کا مذکورہ منظر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں