اداکارگووندا کی اپنی نئی دوست کے ساتھ پوجا میں شرکت، اہلیہ اکیلے پہنچیں

pic cb38b 1726497883.jpg 12
pic cb38b 1726497883.jpg

 بالی ووڈ اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں آگئے جب اداکار کو ممبئی میں پوجا کے دوران ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور کومل رانی نے پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی، بعد ازاں فوٹوگرافرز کے سامنے ساتھ پوز دیتے بھی نظر آئے۔

اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا میں پہنچی تھیں۔دوسری جانب سنیتا آہوجا نے اگلے روز میڈیا سے گفتگو میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں کیونکہ وہ دھوکہ نہیں دیتے۔

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین حالیہ معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گووندا اور کومل کے تعلقات سے متعلق افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے ان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ دونوں آنے والی فلم روپا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں