راجپال یادیو کا مشتاق خان کے انتقال پراظہارافسوس

pic 1469869546.jpg 7

یقین نہیں آرہا جس شخص سے دو گھنٹے قبل ہاتھ ملایا اب وہ موجود نہیں، بالی ووڈ اداکار

pic 1469869546.jpg

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے اداکار مشتاق خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین نہیں آرہا جس شخص سے دو گھنٹے قبل ہاتھ ملایا اب وہ موجود نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار مشتاق خان گزشتہ روز 56سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

مشتاق خان کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اداکار راجپال یادیو نے انتقال سے چند گھنٹے قبل ان سے ہونے والی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں دوپہر مشتاق بھائی سے ملنے گیا تھا، ان سے بات کی، انہوں نے مجھے دیکھا، ہاتھ ملایا اور میری گفتگو سنتے ہوئے جواب بھی دیتے رہے۔ راجپال نے کہا ہے کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ جس شخص سے میں نے صرف 2گھنٹے قبل ملاقات کی اور ہاتھ ملایا تھا، وہ اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔راجپال یادیو نے ہسپتال میں مشتاق خان سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی تھی، تاہم بعد میں اسے تصویر سے تبدیل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں