معروف گلوکارہ ناہید اخترکی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

pic 24b8a 1790420805.jpg 7
pic 24b8a 1790420805.jpg

معروف گلوکارہ ناہید اختر کی سالگرہ ہفتہ 26 ستمبر کو منائی گئی ۔وہ 1956 میں ملتان میں پیدا ہوئیں۔ناہید اختر پس پردہ گلوکارہ ہیں اور انہوں نے 1970 میں پہلا گانا ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے گایا پھر متعدد فلموں اور ڈراموں کے لیے اردو و پنجابی گانے ریکارڈ کروائے۔ ناہید اختر 1992 میں گلوکاری کو ترک کر کے گھریلو زندگی گزارنے لگیں۔

ان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 3 نگار فلم ایوارڈ ز سمیت مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ ان کچھ مشہور نغموں میں یہ رنگینی نو بہار اللہ اللہ،تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی،کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی،چھاپ تلک سب چھین لی رے،ایسے موسم میں چپ کیوں ہو،یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم،کچھ ان کی جفاؤں نے لوٹا اورتم سے الفت کی تقاضے نہ نبھاے جاتے شامل ہیں۔ ناہید اختر کی سالگرہ کے موقع پر گلوکار برادری ، شو بز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں