مولانا فضل الرحمان کی مدینہ منورہ میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

pic 07a69 1758367061.jpg 9

سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے، سربراہ جے یو آئی کا مذمتی بیان

pic 07a69 1758367061.jpg

مدینہ منورہ میں  گذشتہ روز حوثی ملیشیا کی جانب سے بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، ڈرون حملے کے ذریعے ’’طیبہ پاور اسٹیشن‘‘ کو نشانہ بنایا گیا، اس پر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن حوثیوں کے حملے شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ من و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔

’ایکس‘ پر اپنے مذمتی بیان میں مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔

مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں