پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

pic 7329f 1663404534.jpg 10
pic 7329f 1663404534.jpg

 پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 07 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 79 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 734 روپے 88 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 719 روپے 67 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 899 روپے 72 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں