سونا پھرسستا، فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی

pic aff61 1742030869.jpg 3
pic aff61 1742030869.jpg

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60 روپے کم ہوکر 6 ہزار 906 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں