پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

petrol 4

پیٹرول 1 روپے 93 پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

petrol

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93  پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جس کی بڑی وجہ خلیج سے تیل کی سپلائی میں بہتری کے امکانات اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی امید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 2.01 ڈالر یا 2 فیصد کمی کے بعد 98.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اکتوبر ڈیلیوری 2.50 ڈالر یا 2.61 فیصد گر کر 93.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو آئندہ سات روز میں دوبارہ کھولنے کے امکان کے اشاروں نے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کم کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خلیجی خطے سے سپلائی میں ممکنہ اضافے نے عالمی منڈی میں فوری قلت کے خدشات کم کیے ہیں جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر دبا بڑھا ہے۔ ایک مزید رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بہتری کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کے درمیان مذاکرات اور خام تیل کی سپلائی میں بہتری آئی ہے جس کے بعد برینٹ 4 فیصد کم ہوکر 99ڈالر پر آ گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا جب کہ اماراتی مربن کی قیمت 108ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے مارچ میں امریکی حملوں سے متاثرہ پارس گیس فیلڈ کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی نائب وزیرتیل نے کہا کہ گیس فیلڈ کی نصف صلاحیت دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں