حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

pic 4ba4b 1784832601.jpg 1

پیٹرول 2 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

pic 4ba4b 1784832601.jpg

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 5 اکتوبر تک کیلئے ہوگا۔

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 3.09 ڈالر کم ہوکر 89.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.34 ڈالر کمی سے 99.97 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 4,182.62 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے سے 61.62 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ زرعی اجناس میں گندم کی قیمت 4.50 ڈالر اضافے سے 687.25 ڈالر فی بشل ، مکئی کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 500 ڈالر فی بشل ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.14 ڈالر کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں