
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹوں تیمور اور جے کیلئے موبائل فون اور سکرین ٹائم سے متعلق سخت اصول کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق45سالہ اداکارہ نے شوہر سیف علی خان کے ساتھ اپنے بچوں کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون دینے کے معاملے میں خاصی محتاط ہوں۔
ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کو ذاتی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ تیمور کی آیا کے پاس موبائل فون ہے جسے تیمور اپنا فون سمجھتا ہے، تاہم میں اسے واضح طور پر کہتی ہوں کہ یہ اس کا فون نہیں ہے، تیمور نے یہاں تک پوچھا کہ کیا میں اپنے دوستوں کو بتا سکتا ہوں کہ یہ میرا فون ہے، لیکن میں نے اس کی اجازت بھی نہیں دی۔
کرینہ کپور نے بتایا کہ میں بچوں کے حوالے سے ڈیجیٹل دنیا کے معاملے میں بہت محتاط ہوں، تاہم بچے مجھے اور اپنے والد سیف علی خان کو بھی فون استعمال کرتے دیکھتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق جب بچے موبائل پر مسلسل کھیل میں مصروف رہتے ہیں تو مجھے ان کے ہاتھ سے فون چھیننا پڑتا ہے۔ کرینہ کپور نے بتایا کہ میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے حوالے سے بھی خاصی فکر مند ہوں۔

