اپنا موبائل فون لازمی واپس لے لینا، کرکٹر محمد رضوان کی تصویر بنوانے کے بعد فین سے گفتگو

pic 9fe28 1790954029.jpg 9

قومی کرکٹر نے این سی سی آئی اے میں پیشی کے بعد مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی، آپ کا موبائل فون واپس مل گیا؟ صحافی کا سوال میں اس وقت گونگا ہوں، محمد رضوان کا جواب

pic 9fe28 1790954029.jpg

قومی کرکٹر محمد رضوان آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوئے، پیشی کے بعد محمد رضوان نے مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بنوائی۔ میڈیا کے مطابق لاہور میں این سی سی آئی اے میں پیشی کے دوران ان سے 4 رکنی تفتیشی ٹیم سے ساڑھے 3 گھنٹے تک سوالات کیے۔

محمد رضوان پیشی کے بعد روانگی کے وقت مسکرا رہے تھے، انہوں نے ایک مداح کا موبائل فون کیمرامین کو پکڑوا کر تصویر بھی بنوائی، اور جاتے ہوئے کرکٹر نے انہیں ہدایت کی کہ اپنا موبائل فون واپس لے لینا۔ جس پر صحافی نے کہا کہ آپ کا موبائل فون واپس مل گیا؟ اس پر قومی کرکٹر نے جواب دیا میں اس وقت گونگا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  این سی سی آئی اے میں بہت پیار ملا ہے، اب مجھے بھوک لگی ہے جانے دیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے حق میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 48 سالہ یونس خان نے کہا کہ بطور کرکٹر میں محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس کو فالو کریں، ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے، محمد رضوان کے ساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا، بات کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، میرے معاملات 4 ماہ تک چلے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں