چین نے دوستانہ فٹ بال میچ میں مالدیپ کو 0-3 سے ہرا دیا

pic 82995 1557503940.jpg 5
pic 82995 1557503940.jpg

 چین نے چائنا انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں کے افتتاحی میچ میں مالدیپ کو 0-3گول سے شکست دے دی، وانگ زی منگ نے دوسرے ہاف میں نہ صرف شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور چین کو اپنا ردھم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم ہاف ٹائم کے بعد چین نے 9 تبدیلیاں کیں جس کے بعد کھیل میں تیزی آئی۔

50 ویں منٹ میں وانگ شانگ یوآن کے پاس پر وانگ زیمنگ نے پہلا گول سکور کیا۔ اس کے 6 منٹ بعد چن پو کے کراس پر وانگ زیمنگ نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا، جبکہ 60 ویں منٹ میں انہوں نے وانگ گینگ روئی کے کراس پر بہترین فنشنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس میچ میں چین کے کئی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ ہائی سکول کے طالب علم ژا سونگ یوآن چین کی سینئر قومی مردوں کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

ہیڈ کوچ شا جیا ئی 2027 کے اے ایف سی ایشین کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نئے کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے پر بہترین انداز میں عمل درآمد کیا اور تین ہفتے بعد میدان میں اترنے کی وجہ سے مکمل فارم میں واپسی میں کچھ وقت لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں