چاررکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، صدر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن

pic 4e060 1569599207.jpg 3
pic 4e060 1569599207.jpg

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوگا۔ چار رکنی قومی ٹیم میں احمر سلڈیرا،غضنفر بلال، دانیال الرحمٰن اور محمد معیز شامل ہیں۔

ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض محمد حسین چٹھہ انجام دیں گے۔ اعجازِ الرحمن نے بتایا کہ کھلاڑی اس وقت ایونٹ کی بھر پور تیاری میں مصروف ہیں اور عالمی ٹائٹل کے حصول کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 48 ممالک کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نمایاں ممالک میں پاکستان، امریکہ، جرمنی، ملائیشیاء، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کویت، چین، کینیڈا، اسپین، فرانس، سویڈن، نیدرلینڈز، پولینڈ، ترکی، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں