
پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔
پاکستان کے محمد نواز بولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، انگلینڈ کےلیام ڈاسن 12 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔
بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبرپر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ پاکستان کے صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے ول جیکس 3 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔

