سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کمی

1

اسلام آباد  :  سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے تک کم ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4801 روپے کمی واقع ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4401 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 958 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 56 ڈالر کی کمی سے 4342 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 253 روپے کی کمی سے 6871 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 217 روپے کی کمی سے 5890 روپے تک کم ہوئی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت میں 2.53 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور چاندی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 63.92 ڈالر فی اونس تک کم ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں