کراچی (8 ستمبر 2026): حکومت نے درآمد شدہ اضافی چینی کو اگلے کرشنگ سیزن سے قبل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹی سی پی نے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے درآمد شدہ اضافی چینی کے ذخائر کو برآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی سی پی نے 107,739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔
حکومت کی ہدایت پر ٹی سی پی نے ٹینڈر طلب کرتے ہوئے اضافی چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب کر لی ہیں۔
ٹی سی پی پپری گودام کراچی سے چینی ایکس ورکس بنیاد پر فروخت کرے گا اور یہ فروخت ’’جس حالت میں جہاں ہے‘‘ کی بنیاد پر ہوگی۔

