250 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا‘ متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ‘نامزدافراد کی گرفتاریو ں کے لیے چھاپے.رپورٹ

اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے کے الزامات کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹانے اور توڑ پھوڑ کے الزام پر 250 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس حکام کے مطابق متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے. پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں یاد رہے کہ حکومت نے 27 ستمبر 2026 کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر اٹک پل کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا تھا.

