لوگوں نے پل پر بچھائے گئے کیل ہٹائے تو سامنے موجود پنجاب پولیس صرف حیرت میں مبتلا دکھائی دی اور کیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی.سنیئرصحافی اوراینکرپرسن کی پوسٹ

سنیئرصحافی اور اینکرپرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ ایک فیصلہ تحریک انصاف نے کیا ایک فیصلہ اٹک کے پل پر موجود عام پاکستانیوں نے کردیا ہے. انہوں نے یہ الفاظ”ایکس “پر اپنی پوسٹ میں لکھے ہیں ‘ان کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اٹک پل پر لگائی گئی کیلوں سے لیس آہنی چادروں کو اکھاڑکر سڑک کے کنارے پھینک رہے ہیں.
انہوں نے لکھا ہے کہ جب لوگوں نے پل پر بچھائے گئے کیل ہٹائے تو سامنے موجود پنجاب پولیس صرف حیرت میں مبتلا دکھائی دی اور کیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی جس سے قومی خزانے کو بہت نقصان ہوایاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اٹک پل پر کے پی کے اور پنجاب کے درمیان زمینی راستے کو بندکرنے کے لیے جہاں کنٹینرزاور دیگر انتظامات کیئے ہیں وہیں لوہے کی چادروں پر بڑے بڑے ویلڈنگ کرکے کئی میٹرتک سٹرک پر پھلائے گئے تھے.

