ملتان میں فٹبال ٹرائلز 17 اور 18 ستمبر کو ہوں گے

12

ملتان  : سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ کیلنڈر 2026ء کے تحت ملتان میں فٹبال ٹرائلز 17 اور 18 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کے دفتر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی اور قائم مقام جنرل سیکرٹری آصف لاہوری کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرائلز کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے ٹرا ئلز17 اور18 ستمبر کو شام 4 بجے گورنمنٹ ہاکی سکول گراؤنڈ شجاع آباد جبکہ تحصیل ملتان سٹی کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس، نزد کلمہ چوک، میں اسی وقت ہوں گے۔ہرتحصیل سے 18 کھلاڑی اور 2 آفیشلز منتخب کیے جائیں گے، جن میں انڈر 16 کے 6 کھلاڑی اور انڈر 19 کے 12 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

انڈر 16 کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2010ء یا اس کے بعد جبکہ انڈر 19 کے لیے یکم جنو ری 2007ء یا اس کے بعد ہونا ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے ٹرائلز میں 100 فیصد میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز نوجوان فٹبالرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔ ٹرائلزکے فوری بعد تحصیل سطح کے مقابلوں کا آغاز ہوگا،جس کے بعد منتخب ٹیمیں ڈویژنل سطح پرحصہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں