
اسلام آباد : انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی فاسٹ بولر رضا اللہ کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
رضا اللہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو مداحوں اور کرکٹ شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ فینز نے قومی کرکٹر کو گلے لگایا، مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایئرپورٹ گونج اٹھا، جبکہ رضا اللہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

