کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر

Kevin Pietersen 1024x576 1 6

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیٹرسن کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کیون پیٹرسن برینڈن میک کولم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔پیٹرسن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں