آئی سی سی نے گل فیروزہ پر جرمانہ کردیا

1

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹر گل فیروزہ نے امپائر کے فیصلے پر اختلاف کیا تھا۔

 گل فیروزہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نے بھارت کیخلاف شفالی ورما کو آؤٹ کرکے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں