کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روہے کم ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے، سونا 10 ڈالر کم ہوکر 4396 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

