
اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات، 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے آئندہ کے لائحۂ عمل اور سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جمہوری جدوجہد کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے، آئین کی بالادستی، جمہوری حقوق، صوبائی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
رہنماؤں نے 27 ستمبر کی کال کو منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھانے اور اس حوالے سے باہمی رابطہ و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا.

