اس معاملے پر صدر زرداری بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں، اگر ہم مطالبہ مان بھی لیتے ہیں تو پھر کیا ہمیں حکومت سے فارغ نہیں کیا جاسکتا؟ صدر ن لیگ کا ڈیمانڈ کرنے والوں کو جواب، صحافی نعیم اشرف بٹ کی خبر

لاہور : صحافی نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے صوبوں کی تقسیم کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے، اس معاملے پر صدر آصف زرداری بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں، نوازشریف نے کہا کہ اگر ہم مطالبہ مان لیتے ہیں تو پھر کیا ہمیں حکومت سے فارغ نہیں کیا جاسکتا؟ اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے چند سینئر لوگوں نے میاں نوازشریف کو کہا ہے کہ ابھی جو صوبوں سے متعلق ڈیمانڈ ہورہی ہیں، کچھ وزراء کی کارکردگی، عام آدمی کی معاشی حالت نہیں بدل رہی ، ہمیں صوبوں کی تقسیم کی ڈیمانڈ پر عمل کرلینا چاہیئے، جس پر میاں نوازشریف نے تاریخی جواب دیا کہ اگر ہم یہ سب کچھ مان لیتے ہیں تو پھر کیا ہمیں حکومت سے فارغ نہیں کیا جاسکتا؟ اس لئے یہ پھر بھی ہوجانا ہے، آپ لوگ اپنی سیاست کی فکر کریں،اور آگے بڑھیں۔
میاں نوازشریف صوبوں کے معاملے پر مقابلہ کرنے کے موڈ میں ہیں، اس مقابلے میں صدر آصف زرداری بھی ان کے ساتھ ہیں۔
کچھ روز قبل جب محسن نقوی نے سسٹم کولیپس کی بات کی تھی، ان دنوں بھی مریم نوازنے بلاول بھٹو پر فون سے بات کی تھی۔
اس لئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر اکٹھے ہیں، میاں نوازشریف کو مشورہ دینے والے وہ لوگ ہیں جو ن لیگ میں مفاہمت کی بات کرتے ہیں۔کچھ ن لیگ کے لوگ اس پر بغاوت بھی کرسکتے ہیں۔ شہبازشریف کا ماضی یہی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ہی رہیں گے۔ لیکن اب وہ کمزور ہیں شہبازشریف کا مئوقف کمزور ہے، انہوں نے اپنے ہم خیال لوگوں کے ذریعے پیغام پہنچایا، لیکن نوازشریف نے کہا کہ اب اس فائدہ نہیں۔ میاں نوازشریف دراصل مریم نواز کی مستقبل کی سیاست کو دیکھ رہے ہیں، اسی طرح آصف زرداری بھی بلاول بھٹو کی سیاست کو دیکھ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نہیں چاہتے کہ سندھ کی تقسم ہو، یا کراچی صوبہ بنے۔

