دونوں راہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا‘ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام مضبوط بنانے کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا. ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ اورابوظہبی میڈیا آفس

نئی دہلی : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات ہوئی ہے. ایرانی ذرائع ابلاغ اورابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی برکس سربراہی اجلاس کے موقع پرانتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے دوران ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اس سے قبل اپنے دورے کے پہلے روز مسعود پیزشکیان نے برکس کے مرکزی اجلاس، اقتصادی سربراہی اجلاس اور بند کمرہ اجلاس سے خطاب کیا تھا.
انہوں نے انڈیا کے مذہبی راہنماﺅں، ممتاز شخصیات اور کاروباری حلقوں سے بھی ملاقاتیں کیں یاد رہے کہ ایران اور امریکہ۔
اسرائیل جنگ کے دوران تہران کی جانب سے متحدہ عرب امارات ایرانی حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہے. ایرانی صدر برکس اجلاس میں شریک دیگر عالمی راہنماﺅں اور حکام سے بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے برکس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت مختلف ممالک کے رہنما شریک ہیں.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران شیخ خالد اور ایرانی صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اوردونوں راہنماﺅں نے کشیدگی کم کرنے، حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے اور خطے میں استحکام مضبوط بنانے کی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا اس کے ساتھ ساتھ دونوں راہنماﺅں نے خطے کے عوام کے لیے امن اور ترقی کے مواقع کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا.


