قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد جو تبدیلیاں کی گئیں اس پر مجھے بھی حیرانی ہوئی۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب نتیجہ اچھا نہیں ہوگا تو تبدیلیاں ہی ہوں گی، بورڈ نے جو فیصلہ کیا سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایجسبٹن میرے لیے خوش قسمت گراؤنڈ رہا ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ابھی طے نہیں کیا کہ تیسرے ٹیسٹ میں 11 کھلاڑی کون ہوں گے۔

