اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

pic 851b3 1732601662.jpg 26

رینجرز اہلکار امن و امان اور سکیورٹی معاونت کیلیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، اسلام آباد پولیس نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نیٹ لانچر متعارف کروادیا

pic 851b3 1732601662.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج اور لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی پولیس کو پہلی بار جدید ’نیٹ لانچر‘ استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد اور پنجاب حکومت کی تحریری درخواست پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے رینجرز کو تمام قانونی اختیارات کے تحت پولیس کو مکمل سکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں سخت ہدایت کی گئی ہے کہ پرتشدد، انتشاری اور مسلح جتھوں کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں رینجرز اور پولیس فوری، مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لیں، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین اور انتشاری عناصر سے نمٹنے کے لیے منفرد حکمتِ عملی تیار کی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے  نیٹ لانچر متعارف کروادیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے اس احتجاج کے دوران تاریخ میں پہلی بار جدید ’نیٹ لانچر‘ کا استعمال کرے گی تاکہ شرپسندوں کو آگے بڑھنے سے پہلے ہی جکڑ کر حراست میں لیا جا سکے، وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز اور پولیس کو تمام ضروری، قانونی اور یکسر سخت اقدامات اٹھانے کے لیے بااختیار بنا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں