ایم ون موٹروے کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ

1 5

سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے. رپورٹ

1

 موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے دال، چاول اور دیگر ضروری اشیاءکی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے.

خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں موٹروے ایم ون اہم ذریعہ ہے تاہم موٹروے کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونے کی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں.

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ترسیلی اخراجات بڑھ چکے ہیں، اب موٹروے کی بندش سے سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو اشیاءخور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے.

شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں رکاوٹ کو جلد دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی صورتحال پیدا نہ ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں