قلت ہوگئی تو پیٹرول قیمت ایک ہزار روپے لیٹرتک بھی جاسکتی ہے. علی پرویز ملک

pic 68274 1720293278.jpg 10

یورپ اورامریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا. وفاقی وزیرپیٹرولیم کی صحافیوں سے گفتگو

لاہور :  وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے.

علی پرویز ملک نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے. وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے، جماعت اسلامی کے وفدکو بتا دیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، ،کنوﺅں پرکام شروع ہوگیا ہے، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گے کہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان کی حراست کا انہیں علم نہیں، بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں پر اسمبلی میں بحث کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں