
لاہور : مولانا طارق جمیل کو دعوت و ارشاد اور خدمت کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکہ کی American International Theism University، Florida کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
یہ اعزاز وائس چانسلر ڈاکٹر ایہاب الشامی نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ” الحمدللہ، American International Theism University, Florida کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری عطا کیے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز دراصل دینِ اسلام کی دعوت، اصلاحِ معاشرہ اور خیر کے پیغام کو عام کرنے کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ میں اپنے تمام اساتذہ، رفقاء، محبین اور دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔”

