پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش‘تین خواتین گرفتار

24

عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں. پولیس حکام

اسلام آباد : پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے تین خواتین کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق تینوں عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں. تینوں خواتین کو سیکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑ لیا گرفتار خواتین کو ابتدائی طور پر تھانا کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد تینوں خواتین کو اندراج مقدمہ کے لیے تھانا ویمن منتقل کر دیا گیا ہے. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں