پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142 پوائنٹس کااضافہ

pic 16e89 1593437856.jpg 115

اسلام آباد  : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1421.67 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169392.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 280 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 166 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 372.016 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 17.21 ارب روپے رہی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں میں سینرجی کو پاکستان کے 56.22 ملین حصص، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 39.8 ملین حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 22.5 ملین حصص کا لین دین شامل رہا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 379.71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50468.09 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات پر مبنی کے ایم آئی 30 انڈیکس 1511 پوائنٹس کے اضافے سے 241108 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 6.33 ارب روپے کا لین دین ہوا۔فرسٹ پنجاب مضاربہ، پاپولر اسلامک مضاربہ اور آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کو68ارب ڈالر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں