مؤثر اور شفاف پولیسنگ،لاہور میں پولیس فیلڈ فورس کیلیے باڈی کیم پراجیکٹ کا آغاز، مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ کرپشن کو بھی روکا جا سکے گا:وزیر اعلیٰ مریم نواز

110

لاہور :  وزیراعلیٰ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مؤثر اور شفاف پولیسنگ کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی وژن کیمرے آگئے ہیں -وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں باڈی ورن کیمروں کے استعمال کے لیے پولیس فیلڈ فورس کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے –

ابتدائی طورپر لاہور میں باڈی وژن کیمروں سے پراجیکٹ کا آغازکیا جارہاہے،پولیس سٹیشنزمیں کیمروں کے لئے ڈاکنگ پوائنٹ کی تنصیب شروع کردی گئی ہے -باڈی وژن کیمرے صوبہ بھر کے 43شہروں میں قائم سمارٹ سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے -پنجاب پولیس،پنجاب ہائی وے پولیس،ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی باڈی وژن کیمرے پہنیں گے -باڈی وژن کیمرے میں چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے  فیچر سے ملزمان کی شناخت بھی کی جائے گی-جدید ترین باڈی وژن کیمرے میں کالنگ فیچر بھی موجودہے جس سے فوری رابطہ ممکن ہوگا –

پولیس کے باڈی وژن کیمرے سے آڈیوویڈیوکے علاوہ تصویر بھی لی جاسکے گی-پولیس کے نئے باڈی کیم پراجیکٹ سے بائیک اور وہیکل نمبر پلیٹ کی آٹو میٹڈ ریڈنگ بھی ہوگی -باڈی وژن کیمرے سے ہنگامی صورتحال میں فوری طورپر تھرٹ الرٹ بھی جنریٹ ہو سکے گا -باڈی وژن کیمرے کے ذریعے دوران ڈیوٹی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی-باڈی وژن کیمرے کے ذریعے بلٹ ان میموری میں بھی ویڈیوریکارڈنگ محفوظ ہوگی -ڈیوٹی کے بعد پولیس اہلکار باڈی وژن کیمرے کو مخصوص ڈاکنگ پوائنٹ پر رکھیں گے –

ڈاکنگ پوائنٹ پر رکھے باڈی وژن کیمرے کاریکارڈڈیٹاآٹومیٹک ٹرانسفر ہو کر محفوظ ہوجائے گا -باڈی کیم میں ”پش ٹو ٹاک“ فیچر کے ذریعے فیلڈ ڈیوٹی آفیسر کنٹرول روم سے فوری رابطہ بھی کرسکے گا-باڈی وژن کیمرے پر”ایس او ایس“ ایمرجنسی بٹن کے ذریعے کنٹرول روم کو ہنگامی حالات کی اطلاع دی جاسکے گی -پولیس کے باڈی وژن کیمرے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہوں گے – پولیس باڈی وژن کیمروں کی متعلقہ ڈسٹرکٹ سیف سٹی کنٹرول روم میں لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی-

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہاکہ باڈی وژن کیمرے سے نہ صرف مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ کرپشن کو بھی روکا جا سکے گا-عوام بالخصوص کمزور طبقات میں یقینی تحفظ کا احساس ہی کامیابی ہے – پنجاب کے ہر فرد کے جان ومال کی حفاظت حکومت کا فرض اولین ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں