حکومتی کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے وزیراعظم کو بتادیں ہمارا مارچ اسلام آباد کی طرف چلے گا. نائب امیرجماعت اسلامی کی صحافیوں سے گفتگو اور بیان

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرول ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہیں اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا حکومتی اعلامیہ میں ریلیف اقدامات کے خیرمقدم کا تاثر غلط اور بے بنیاد ہے. انہوں نے کہا کہ ریلیف کبھی بھی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں بن سکتا، ہم نے کمیٹی میں بھی واضح کہا کہ مصنوعی اقدامات کسی صورت قبول نہیں نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہمارا واضح پیغام ہے لیوی کا خاتمہ کریں ورنہ اسلام آباد مارچ ہوگا.
قبل ازیں اسلام آباد میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی،حکومت کے آئی پی پیزاورپٹرولیم لیوی پرتکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر توانائی اویس لغاری نے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ لیوی کو ختم کیا جائے، لیوی ختم ہوگی تو پیٹرول پر103 روپے لیٹر ریلیف مل سکتا ہے.

