اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

67

سوات(مانیٹرنگ  ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

 زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں