یہ بات چیت بھی چل رہی ہے کہ اگر احتجاج منسوخ کیا جائے تو بشریٰ بی بی کو ریلیف مل سکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت

اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا نظر نہیں آرہا، یہ منتیں کر رہے ہیں کہ کوئی فیس سیونگ مل جائے۔ سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا نظر نہیں آرہا، تحریک انصاف والے منتیں کر رہے ہیں کہ کوئی فیس سیونگ مل جائے۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بات چیت چل رہی ہے احتجاج منسوخ کیا جائے تو بشریٰ بی بی کو ریلیف مل سکتا ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں کسی کے کہنے پر کبھی کچھ نہیں کیا۔ میرا پاس آئینی قانونی جواز ہے کہ سہیل آفریدی سے کے پی کو چھٹکارا دلاؤں۔ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے 6ماہ بعد میں نے درخواست دائر کی۔
بانی پی ٹی آئی نے کے پی بند کرنے کا کہا تھا کیوں نہیں کیا؟ اٹک میں راتوں رات دھرنا کس کے کہنے پر ختم کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کرکے اور 20لاکھ لوگ لاکر دکھا دیں؟تو پھر میں کہوں گا یہ عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی کی سماء کے پروگرام میرے سوال ابصار عالم کے ساتھ پروگرام میں گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی تک ایک سیاسی جماعت نہیں بن سکی ہے۔۔ تحریک انصاف کو لاشیں اور خون چاہیے ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان کبھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملیں گے۔۔27 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا۔
تحریک انصاف کو کوئی ڈیل ،ڈھیل اور این آر او نہیں مل رہا ہے۔۔ پی ٹی آئی اپنے لیے تمام دروازے بند کر چکی ہے۔ بیرسٹر گوہر سمیت دیگر لوگوں کے رابطے ہیں،لیکن بانی کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔،شفیع جان نے جو باتیں کیں ان سے استعفیٰ لینا چاہیے۔۔ جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے منتخب ایم این اے شیر افضل مروت نے 27 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔۔بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو لانگ مارچ میں شرکت کروں گا،،پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا یہ لانگ مارچ کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔پی ٹی آئی والے منتیں کر رہے ہیں کوئی فیس سیونگ مل جائے۔بات چیت چل رہی ہے کہ مارچ کینسل کیا جائے تو بشریٰ بی بی کو ریلیف مل سکتا ہے۔

