نادرا ڈیجیٹل ویکسینیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین پر ہوگا. ترجمان کی وضاحت

67

مخصوص ممالک اور عمرہ زائرین کے بعد حاجیوں کیلئے بھی ویکسینیشن لازم قراردی گئی ہے‘ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیربورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوگا. بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کی گفتگو

کراچی : -انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 ستمبر ۔2026 ) پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا کی نادرا ڈیجیٹل ویکسینیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین پر ہوگا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری نے بتایا کہ 14 ستمبر کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ کے مسافروں پر نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی ہوگی، ویکسینیشن کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مجاز مرکز ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق مخصوص ممالک اور عمرہ زائرین کے بعد حاجیوں کیلئے بھی ویکسینیشن لازم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی پابندی کا فوری اطلاق کراچی کے مسافروں پر ہے جب کہ بعد میں پشاور، اسلام آباد اور لاہور پر بھی پابندی ہوگی ڈاکٹر مرتضیٰ نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا کہ وہ سفر سے قبل مجاز نادرا ویکسینیشن سینٹر سے سرٹیفیکیٹ حاصل کریں اس کے علاوہ افریقا، وسطی و جنوبی امریکا سے آنے والے مسافروں کیلئے یلو فیور ویکسینیشن لازم ہے۔

افریقا، وسطی جنوبی امریکا میں 10 گھنٹے ٹرانزٹ کے مسافروں پر بھی ویکسینیشن لازمی ہے. ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق ایک سال یا زیادہ عمر کے مسافروں کیلئے پاکستان میں داخلے پر سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہوگا، فی الوقت سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے مسافر کم سے کم 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں، کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر پر ہیلتھ کاﺅنٹرز ویکسینیشن کا انتظام کیا جارہا ہے ڈاکٹر مرتضی بخاری نے کہا کہ تمام ائیر لائنز کے اسٹیشن منیجرز، ٹریول ایجنٹس کو آگاہی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ائیر لائنز اور ایجنٹس مسافروں کو آگاہی کے پابند ہوں گے اور انہیں ان ویکسینیشن سرٹیفیکٹس کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزکے اعلامیے سے تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے تمام انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے جوکہ غلھ ہے ‘ویکسینیشن سرٹیفکیٹ صرف عمرہ زائرین کے لیے لازم ہے اور ان پر نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیرسفرکرنے پر پابندی عائدکی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں