صنعت کار جبار خالد فلور ملز انڈسٹری کاروبار سے وابستہ ہیں‘شہبازشریف تقریب کے لیے لاہورپہنچ گئے.رپورٹ میں دعوی

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے آذان جبار سے ہوگا نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ معروف صنعت کار جبار خالد جو فلور ملز انڈسٹری کاروبار سے وابستہ ہیں ان کے صاحبزادے آذان اور مریم نوازکی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12ستمبر شام پانچ بجے جاتی عمرا میں ہوگی. نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کومدعو کیاگیا نکاح کی تقریب میں ایک سو کے قریب مہمانوں تک کوہی مدعو کیاگیا نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف بھی لاہور پہنچ چکے ہیں.

