پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

8

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 381 روپے 77 پیسے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے جمعے کو پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا کیا تھا جبکہ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر مہنگا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں