لاہور : وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی الیکٹرک بائیک اسکیم میں طلبہ کی ماہانہ قسط تقریباً 3 ہزار 28 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے “چیف منسٹر الیکٹرک بائیک اسکیم” کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ انتہائی آسان اقساط اور رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت
پنجاب کے 33 ہزار سے زائد سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 1 لاکھ طلبہ اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔
بائیک کی کل قیمت 199,000 روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن سبسیڈی کے بعد طلبہ کو صرف 109,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

