یومِ دفاع و شہدا : مسلح افواج کا شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت

راولپنڈی : یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہدا کے اہل خانہ سے گہری عقیدت و تشکر کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ دفاع و شہدا پر شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس کے علاوہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی اپنے پیغامات میں شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا۔