112

یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان کے لیے نوکری کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری عبدالعلیم خان نے زیر تعمیر بزنس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے بزنس سینٹر کے لے آؤٹ پلان میں تبدیلی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بیک وقت 40کاؤنٹرز کام کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سہولت مرکز پرکاروبارکرنیوالےکوون ونڈو سہولتیں دے گا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل نوجوان بہتر پیکج پر بھرتی کئےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر آنیوالوں کیلئےکافی شاپ کی سہولت دیں گے، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سی ڈی اےکے اشتراک سےسہولت مرکزکی جلد تعمیریقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروبار سے متعلقہ محکموں کے مسائل ایک چھت تلے حل ہوں گے اور اسلام آباد کے سوادیگر صوبوں کے بزنس مینوں کو بھی سہولتیں دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں