114

افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

کراچی : افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نےساتھیوں کی ملی بھگت سےافغان باشندوں کوپاکستانی شناختی کارڈجاری کئے، ملزم ندیم علی نادرامیں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے۔

ملزم اسپتال چورنگی پر واقع نادراآفس میں فرائض انجام دے رہا ہے، ملزم کوکراچی سےگرفتار کیاگیا تاہم دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

یاد رہے افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی ، ایف آئی اے نے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، ذمہ دار نادرا اہلکاروں کا تعین کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں