129

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 428 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

114 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 255 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 27 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78569 جبکہ کم ترین سطح 77921 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں