56

وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔  نوٹیفیکشن  کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری داخلہ اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ18 کی افسر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے محمد عبداللہ محمود کا وفاق سے پنجاب حکومت تبادلہ کیاگیا ،محمد عبداللہ محمود اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات تھے۔ سیکشن افسر ایوی ایشن ڈویژن اور او ایم جی کی گریڈ18کی افسر وجیہ بشیر کو تبدیل کرکے سیکشن افسر فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔

“جنگ ” کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔سی ڈی اے کے انجنئر نگ ونگ کے تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر سید منظور حسین شاہ کو ڈی جی ای اینڈ ایم کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ ڈی جی ای اینڈ ایم محمدخالد نوازکو ایچ آر رپورٹکرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں